"جب بھی تحقیقات ہوں گی تو یہی بات سامنے آئے گی کہ ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت غلط طریقے سے ہٹایا گیا"

Oct 11, 2022 | 22:10

ننکانہ صاحب: ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے وئے عمران خان نے کہا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کی محفوظ لائن ٹیپ ہونے کے خلاف عدالت جارہے ہیں تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ کون سی ایجنسی اس کام میں ملوث ہے۔ پچھلے ایک مہینے میں حکومت سمیت عمران خان اور انکی پارٹی کے لوگوں کی آڈیوز بھی لیک ہوئیں جس پر انہوں نے یہ اعلان کیا ہے اور انہی آڈیوز میں سائفر کا بھی ذکر ہواتھا جس پر عمران خان نے سائفر کا معاملہ اٹھانے اور اسے سامنے لانے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی یہ اپنے فائدے کے لیے بنا رہے ہیں اگر واقعی تحقیقات کرنی ہیں تو غیرمتنازع ججز پر مشتمل آزاد جوڈیشل کمیشن بنا کر اس کی انکوائری کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ سائفر کے حوالے سے جب بھی تحقیقات ہوں گی تو یہی بات سامنے آئے گی کہ ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت غلط طریقے سے ہٹایا گیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ  یہ لوگ مجھے اور میری پارٹی کو عوامی سطح پر گندا کرنے کے لیے  گندی ویڈیوز تیار کررہے ہیں۔عمران خان نے جلسے میں شریک کارکنان اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب لانگ مارچ کی تیاری کریں، میں جلد آپ کو کال دینے جارہا ہوں اور اس میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی‘۔

مزیدخبریں