سیاسی منظرنامے کیساتھ پنجاب کے اسسٹنٹ کمشنرز میں بھی تبدیلیاں

لاہور:پنجاب کے اعلی افسران کی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے پنجاب میں سیاسی تبدیلی کیساتھ کئی اہم عہدوں پر بھی تبدیلیاں ہوئی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل منور عباس بخاری لاہور تبدیل  کردیے گئے ہیں وہ اب کمشنر ریوینیو لاہور بن گئے ہیں، تقرری کے منتظر عبدالسلام عارف اسسٹنٹ کمشنر جنرل لاہور تعینات ہوگئے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گجرات ذوالفقار احمد تبدیل  ہوکر ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک تعینات ہوگئے ہیں۔ایڈیسنل ڈپٹی کمشنر جنرل چنیوٹ محمد طلحہ سعید  اب  ایڈیسنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چنیوٹ لگادیےگئے ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری کوآپریٹو عائشہ ممتاز کوتبدیل کردیاگیا  اور انکو  سیکرٹری چائنیز سکیورٹی ونگ محکمہ داخلہ پنجاب تعینات  کردیاگیاہے۔محکمہ اوقاف کی طاہرہ اکرام کو بدل کر سیکرٹری کوآپریٹو تعینات کردیاگیاہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ راولپنڈی عنبر گیلانی تبدیل  ہوکر  سیکرٹری فنانس بن گئی ہیں  ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ رمشا جاویدبھی نئے  محکمے میں چلی گئی ہیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ راولپنڈی تعینات نہوگئی ہیں۔ اسی طرح ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے راولپنڈی کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا 

ای پیپر دی نیشن