لاہور(نیوز رپورٹر)دنیا بھر میں اکتوبر چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔پاکستان میں چھاتی کے کینسر میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کی بر وقت تشخیص مریض کی جان بچانے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔