لاہور( کامرس رپورٹر)وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے حکومت کو ملک میں یوریا کھاد کی قلت کے خدشات کے پیش نظر 5لاکھ میٹرک ٹن تک کھاد درآمد کرنے کی تجویز دی ہے،ربیع سیزن کی ضروریات پوری کرنے کیلئے درآمد کی منظوری ای سی سی سے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر دو لاکھ میٹرک ٹن کھاد درآمد کیے جانے کا امکان ہے، اس سے مقامی ضرورت پوری نہ ہوئی تو مزید تین لاکھ میٹرک ٹن کھاد بیرون ملک سے منگوائی جا سکتی ہے۔ درآمدی کھاد سے دسمبر تا جنوری گندم کی فصل کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ذرائع صنعت وپیداوار کے مطابق کھاد درآمد نہ کی گئی تو رواں سیزن قلت کا خدشہ ہو سکتا ہے۔۔ کھاد کے مقامی کارخانوں کو بھی مارچ 2024 تک بلاتعطل گیس فراہمی سے بھرپور پیداوار لی جائے گی۔
وفاقی وزارت صنعت کی حکومت کو 5لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاددرآمد کرنے کی تجویز
Oct 11, 2023