لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے والی معروف تنظیم، پنک رائیڈرز اور ملک کی سب سے بڑی انشورنس کمپنیوں میں شامل، ٹی پی ایل انشورنس نے موٹر بائیک انشورنس پروڈکٹ کے اجراءکا اعلان کیا ہے جس سے اس انڈسٹری میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ یہ جدید سہولت موٹر سائیکل انشورنس کو چھاتی کے سرطان کی کوریج کی اضافی طور پر جوڑتی ہے۔یہ شراکت داری بائیک انشورنس اور چھاتی کے سرطان سے آگاہی کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ پنک رائیڈرز اور ٹی پی ایل آئی کے ساتھ خواتین رائیڈرز اپنی موٹر سائیکلوں اور اپنی صحت کی حفاظت کر سکتی ہیں۔ وہ ہر سفر کو پرسکون بنانے کے ساتھ خصوصی تیارکردہ انشورنس حل سے مستفید ہوسکتی ہیں۔ اس موقع پر سی ای او ٹی پی ایل انشورنس محمد امین الدین نے کہا، " پاکستان میں خواتین کے لئے مساوات پیدا کرنے اور مالیاتی شمولیت کا عمل آگے بڑھانے کیلئے پنک رائیڈرز پاکستان کی ٹی پی ایل انشورنس کے ساتھ شراکت داری اسکے عزم کا ثبوت ہے۔
ٹی پی ایل انشورنس کا موٹر بائیک انشورنس پراڈکٹ کے اجراءکا اعلان
Oct 11, 2023