ڈالر مزید 1.14 روپے کم: ایک ماہ بعد ریٹ جاری، سونا تولہ 2 لاکھ سے نیچے آگیا

کراچی (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) تقریباً ایک ماہ کے بعد بلین مارکیٹ کھل گئی۔ ملک بھر میں منگل سے باقاعدہ سونے کے ریٹ جاری کردئیے گئے۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ 12ستمبر کو بلین مارکیٹ 2 لاکھ 15 ہزار روپے پر بند ہوئی تھی۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 1856 ڈالر فی اونس رہی۔ 12 ستمبر سے اب تک عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 55 ڈالر کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ دریں اثناء انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 1.14 روپے کی کمی سے 281.65 روپے سے کم ہوکر 280.51روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 280.50روپے سے کم ہو کر 280روپے ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھا¶ 12 ستمبر کے بعد گزشتہ روز جاری کیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 12 ستمبر سے 15500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 500 ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 13546 کم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 39 روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 55 ڈالرز کم ہوکر 1856 ڈالرز فی اونس ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...