مہنگائی برقرار رہے گی، پاکستان یوٹیلیٹی سٹورز سمیت سرکاری ادارے فروخت کرے: آئی ایم ایف

Oct 11, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آو¿ٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستانیوں کے لیے مہنگائی اس سال بھی 23 اعشاریہ 6 فیصد کی بلند سطح پر برقرار رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ حکومت نے اس سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ 2028 تک پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 5فیصد تک پہنچ جائے گی۔ حکومت نے مہنگائی کا ہدف 21 فیصد مقرر کر رکھا ہے ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں اس سال بے روزگاری 8.5 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد پر آنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کو زیادہ مہنگائی، بلند شرح سود، مالی سپورٹ کے فقدان اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا سامنا ہے۔ بتایا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.8 فیصد رہے گا۔ ورلڈ اکنامک آو¿ٹ لک میں مزید کہا گیا ہے کہ کرونا وبا اور روس یوکرائن جنگ کے اثرات کے باعث بین الاقوامی سطح پر معاشی ترقی سست اور غیر متوازن ہے۔ عالمی معاشی ترقی گزشتہ سال 3 فیصد تھی جو اس سال کم ہو کر 2.9 فیصد پر آجائے گی۔ دوسری طرف آئی اےم اےف نے سرکاری تحوےل کے کاروباری اداروں کے مسقبل کے بارے مےں اقدمات تےز کرنے کے لئے کہا ہے۔ ذرائع نے بتاےا ہے کہ آئی ایم ایف نے یوٹیلیٹی سٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیز پر دینے یا فروخت کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اس وقت حکومت کی نجکاری کی لسٹ پر پاور دسٹری بےوشن کمپنےاں اور پی آئی اے اور دیگر ادارے موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس لسٹ کو اپ ڈےٹ کر سکتی ہے اور اس مےں ےو اےس سی کو شامل کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھایا جائے۔

مزیدخبریں