اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2020ء(زارا) کے نفاذ سے متعلق اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ گمشدہ بچوں کی تلاش اور آگاہی کیلئے معاشرے اور حکومت میں تعاون ناگزیر ہے۔ درگزر کا راستہ نکالا اور تمام سیاسی رہنما¶ں کو الیکشن کے یکساں مواقع دیئے جائیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں، صدر مملکت سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور سٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے، مشکل فیصلوں کیلئے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے۔ آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیر ِنو کیلئے تحرےک پےد اکرنے کا اچھا موقع ہےں۔ ذہنی بیماریوں سے نمٹنے کیلئے محدود وسائل ہیں۔ دریں اثناءلیبیا کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) انجم عنایت نے صدر مملکت سے پریذیڈنٹ ہا¶س میں ملاقات کی۔
درگزر کا راستہ نکالا جائے‘ تمام پارٹیوں کو الیکشن کے یکساں مواقع دیئے جائیں: صدر
Oct 11, 2023