اسلام آباد+لاہور(نامہ نگار+خصوصی نامہ نگار)دینی جماعتوں اور علماءکرام نے فلسطین کے حق میں مظاہرے کا اعلان کر دیا،جمعہ کو یوم فلسطین منانے کا فیصلہ،عالمی اداروں اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے نام مراسلے ارسال کیے جائیں گے،مسلمان حکمرانوں سے مشترکہ موقف اختیار کرنے کا مطالبہ،علماءکرام نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے دوہرے معیار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تفصیلات کے مطابق مختلف دینی جماعتوں اور ممتاز علما کرام کے مشترکہ فورم جمعیت اہلسنت کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ممتاز علما کرام، مختلف دینی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین،دینی مدارس کے منتظمین اور مساجد کے ائمہ و خطا نے شرکت کی اس موقع پرفلسطین کی صورتحال پر غور کیا گیا اوریہ فیصلہ ہوا کل 11 اکتوبر بروز بدھ بعد نماز ظہر دن دو بجےنیشنل پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔جے یو آئی جمعہ کے روز فلسطینوں کی حمایت میں ملک گیر مظاہرے کریگی ،ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے برطانیہ واپسی پر جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔