لاہور‘ گوجرانوالہ‘ راولپنڈی (لیڈی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ جنرل رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد‘ بہاولپور‘ ساہیوال‘ لاہور‘ سرگودھا‘ پنڈی نے امتحان انٹرمیڈیٹ (گیارہویں جماعت) سالانہ (اول) 2023ءکے نتائج کا اعلان کر دیا۔لاہور بورڈ حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں 1لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبانے شرکت کی جن میں سے 97ہزار 100 طلبانے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ کامیابی کا تناسب 57 فیصدسے زائد رہا جبکہ 71 ہزار امیدوار فیل ہوگئے، نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔بورڈکے چیئرمین سید نوید حیدر شیرازی، پروفیسرمحمد نعیم بٹ کنٹرولر امتحانات اور چوہدری شہزاد احمد سیکرٹر ی نے نتائج کا اعلان ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ امتحان میں مجموعی طور پر138180 امیدواران شامل ہوئے جن میں سے 70702 کامیاب قرار پائے اور شرح تناسب 51.17فیصد رہی۔ میڈیکل گروپ بوائز میں 8814 اور گرلز28671 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 5031 اور 18537کامیاب قرار پائے۔ اس طرح ان کی شرح تناسب بالترتیب 57.08 اور64.65 فیصد رہی۔ پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں 4791 اور گرلز4228 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے2853 اور 2818کامیاب قرار پائے۔ اس طرح ان کی شرح تناسب بالترتیب 59.55 اور66.65 فیصد رہی۔ جنرل سائنس گروپ بوائز میں 16391اور گرلز 16667امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 6132 اور8618کامیاب قرار پائے۔ اس طرح ان کی شرح تناسب بالترتیب 37.41 اور51.71 فیصد رہی۔ کامرس گروپ بوائزمیں 5347 اورگرلز5100 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 2090اور3414 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح شرح تناسب بالترتیب 39.09 اور66.94 فیصد رہی۔ ہیومینٹیزگروپ بوائز میں 14191اور گرلز 33980 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 3332اور 17877کامیاب قرار پائے۔ اس طرح ان کی شرح تناسب بالترتیب 23.48اور52.61 فیصد رہی۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ امتحان کے انعقاد سے لے کر نتائج کی تیاری تک متعلقہ قواعد و ضوابط پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنایا ہے۔ 15 روز میں ری چیکنگ کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ فیصل آباد 55.54 ‘ بہاولپور 53.19 ‘ ساہیوال 45.11 ‘ راولپنڈی بورڈ کا نتیجہ 43.66 فیصد رہا۔ سرگودھا بورڈ میں 61.41 پرسنٹ کامیاب‘ طالبات نے میدان مار لیا۔ کنٹرولر امتحانات پنڈی بورڈ پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے کنٹرولر آفس میں نتائج کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا پارٹ ون (سالانہ) 2023میں 65400امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جبکہ63892 امیدوارشامل امتحان ہوئے، امتحان میں 25625 طلباجبکہ38267طالبات شامل امتحان ہوئیں، ریگولر امیدواروں کی تعداد58843اور پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد5049 تھی، امتحان میں 27896امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ35848فیل ہوئے، کامیابی کا تناسب 43.66 فیصد رہا۔طالبات کی شرح کامیابی50.74 فیصد جبکہ طلباءکی شرح کامیابی 33.09فیصد رہی1500امیدواران غیرحاضر ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk پربھی ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری یا معلومات کے لئے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر ز0515450917 اور0515450918پر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا اسسٹنٹ کنٹرولر رانا محمد الیاس کے موبائل نمبر 03335464775 یا کوارڈینٹر سید وجاہت حسین شاہ کے موبائل نمبر03115108770 پر راوبطہ کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ طلباءو طالبات کی سہولت کے پیش ِ نظران کے نتائج ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے موبائل نمبر ز پر بھجوا دیئے گئے ہیں نیز ریگولر ادارہ جات کو نتائج گزٹ ان کے پورٹل پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔