پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 137 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

Oct 11, 2023

لاہور( این این آئی)پنجاب میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران 137 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 72 ،راولپنڈی میں 33 ،ملتان ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں6 ،6،،مظفرگڑھ اور سرگودھا میں 3،3، شیخوپورہ میں 2 جبکہ اٹک، اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال اور راجن پور میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 100 مریض زیر علاج ہیں۔ 

مزیدخبریں