ہائیکورٹ: ای او بی آئی کی زائد کنٹری بیوشن وصولی کیخلاف دلائل طلب

Oct 11, 2023

لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نجی اداروں سے ای او بی آئی کی زائد کنٹری بیوشن وصولی کیخلاف درخواست پر فریقین وکلاءسے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرلئے۔ نجی اداروں کے وکیل عبداللطیف چوہدری نے موقف اپنایا کہ قانون کے مطابق نجی ادارے تین ہزار روپے کنٹری بیوشن ادائیگی کے پابند ہیں، ای او بی آئی نے قانونی ترامیم کے بغیر اضافی رقم کی وصولی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ای او بی آئی کے وکیل نے پرانے ریٹ کے مطابق کنٹری بیوشن جمع کرانے پر اعتراض کیا۔ عدالت نے کہا آپ کے پاس تو پیسے آنے ہیں جو آرہے ہیں اس سے تو انکار نہ کریں۔ اس کیس کا چند دنوں میں فیصلہ کردیں گے۔ عدالت کا جوبھی فیصلہ ہوگا اسی کے مطابق بقای اکنٹری بیوشن کو جمع یا منہا کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں