کراچی (آئی این پی ) پشاور سے دوحہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی ہو گئی جس کے باعث کراچی میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ پرواز پی کے 285 میں پاکستان کی فضائی حدود میں ٹیکنیکل خرابی ہوئی جس پر طیارے کا رخ کراچی موڑ دیا گیا۔ مسافر متبادل طیارے میں دوحہ روانہ ہو گئے۔