فیروز والہ (نامہ نگار) تین اوباش نوجوان ایک دوشیزہ کو اغواءکر کے ویران جگہ پر لے گئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس دوران انہوں نے دوشیزہ کی ویڈیو فلم بھی بنا لی، ملزمان دوشیزہ کو ویڈیو فلم کے ذریعے بلیک میل کرتے رہے۔ بتایا گیاہے کہ محنت کش شہاب دین کی بیٹی (ع) نے اس بارے میں مقدمہ کے اندراج کی خاطر تھانہ در میں درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا وقوعہ کے روز وہ اپنے زیر تعمیر مکان کی طرف جا رہی تھی جس کے راستہ میں ملزم یعقوب اور اس کے 2 ساتھی ایک کیری ڈبہ میں آئے اور مجھے اسلحہ دکھا کر اغواءکر لیا اور ایک ویران مکان میں بند کر کے یعقوب نے میرے ساتھ زیادتی کی اور اس کے 2 ساتھی اس شیطانی فعل کی فلم بناتے رہے۔