خدیجہ شاہ پر مقدمات کی درخواست نمٹا دی‘ جلا¶ گھیرا¶ کیس میں دستاویزات لگانے کی ہدایت

Oct 11, 2023

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ پر نا معلوم اور خفیہ مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست آئی جی پنجاب کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی۔ پنجاب حکومت کے وکیل ستار ساحل نے ائی جی پنجاب کا جواب عدالت میں جمع کروایا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آئی جی کے جواب کے مطابق خدیجہ شاہ پر دو مقدمات درج ہیں۔ علاوہ ازیں جسٹس عالیہ نیلم نے جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ مقدمے میں گرفتار ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کے وکیل کو دستاویزات درخواست کے ہمراہ لگانے کی ہدایت کر دی۔ مزید سماعت آج ہوگی۔ دریں اثناءانسداددہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاﺅ گھیراﺅ مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر وکلاء سے 18 اکتوبر کو دلائل طلب کر لئے۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے جبکہ عدالت نے گلبرگ کنٹینر جلانے، پولیس پر پٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چودہ روزہ کی توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ مقدمات میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں