اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل طلب کرلیے۔ طلبی کے باوجود اسحاق ڈار پیش نہ ہوئے جبکہ نیب پراسیکیوٹرافضل قریشی، وکلا صفائی اور اسحاق ڈار کے پلیڈر محمد عرفان پیش ہوئے۔
اسحاق ڈار ودیگرکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل طلب
Oct 11, 2023