اڈیالہ جیل میں قیدی پر تشدد کے واقعہ کی رپورٹ طلب

اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل میں قیدی پر تشدد کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کو متاثرہ قیدی کا طبی معائنہ کرا کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ جسٹس بابر ستار نے کہا بتائیں کہ قیدی کو اڈیالہ جیل کہاں اور کیسے رکھا ہوا ہے ؟ اٹک جیل سے واپس اڈیالہ کس کے کہنے پر منتقل کیا؟ سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کے جیل وزٹ کے دوران قیدی پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا تھا جسے بعد ازاں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا انسداد دہشت گردی عدالت نے والدین کی درخواست پر قیدی شہاب حسین کو راولپنڈی کی سنٹرل جیل اڈیالہ سے ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...