لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے مسلم ٹاو¿ن میں جبار کے گھر گھس کر اس کے اہلخانہ کوگن پوائنٹ پریرغمال بنا کر6 لاکھ20 ہزار روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور دیگر سامان، ساندہ میں سرفرازکی فیملی سے 4 لاکھ30ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، شمالی چھاو¿نی میں خالد سے 3لاکھ 26 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، سکندر سے اسلحہ کے زور پر2لاکھ 42ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، شفیق آباد میں سلیمان سے2 لاکھ 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، مصطفی آباد میں جواد سے 98ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، گجر پورہ میں شاہد سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں مقامی بنک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم لے کر نکلنے والے طاہر سے گن پوائنٹ پر 50 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاو¿ن شپ میں شبیر سے14 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے گرین ٹاو¿ن میں اسد کے گھر میں گھس کر الماریوں کے تالے توڑ کر 4 لاکھ 45ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، الیکٹرونکس و دیگر سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے کاہنہ، جنوبی چھاو¿نی اور قلعہ گجر سنگھ کے علاقوں سے 3 گاڑیاں، ہنجروال کے علاقے سے رکشہ جبکہ اسلام پورہ، وحدت کالونی، سبزہ زار، جوہر ٹاو¿ن، لیاقت آباد، سندر، باغبانپورہ اور شالیمارکے علاقوں سے 8موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔