لاہور : ہنڈی حوالہ میں ملوث منظم گروہ کے 2 ملزم گرفتار: ترجمان ایف آئی اے

لاہور ( این این آئی) ہنڈی حوالہ میں ملوث منظم گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 15لاکھ 46ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔ برانڈرت روڈ لاہور پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث منظم گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار ملزمان سے 15لاکھ 46ہزار روپے برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان میں محمد نزیر اور امیر تاج شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے بیرون ملک بذریعہ ہنڈی حوالہ منتقل کرتے تھے، ملزمان غیر قانونی طور پر بھاری رقوم بھجوا کر ملکی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا رہے تھے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...