اسلام آباد جدہ (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) او آئی سی کے خصوصی ایلچی یوسف الدوبے اپنے وفد کے ساتھ آج سے آزاد جموں و کشمیر کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان او آئی سی کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر سفیر یوسف الدوبے کے ساتھ ان کے تین رکنی وفد کے ساتھ 11 سے 14 اکتوبر 2023 تک پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے دورے کی میزبانی کر رہی ہے۔ او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر فواد شیر نے آج خصوصی ایلچی کو پاکستان کے دورے کے متعلق اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کی تشویشناک حد تک مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔ تین روزہ دورے کے دوران خصوصی ایلچی پاکستانی اور کشمیری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں سے بات چیت کریں گے اور تھنک ٹینکس میں بات چیت کریں گے۔ خصوصی ایلچی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ بھی کریں گے۔ ایل او سی پر، وہ IIOJK کے پناہ گزینوں اور کراس ایل او سی پر بھارتی گولہ باری کے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔
او آئی سی کے خصوصی ایلچی آج سے آزاد جموں و کشمیر کا 3 روزہ دورہ کرینگے
Oct 11, 2023