منڈی بہاو¿الدین(نمائندہ نوائے وقت)سی آئی اے پولیس منڈی بہاو¿الدین نے دوران حراست تشدد کر کے 27 سالہ نوجوان کو ہلاک کر دیا ،لواحقین نے لاش ہسپتال میں رکھ کر سی آئی اے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا، ورثا کا لاش وصول کرنے سے انکار ،سی آئی اے انچارچ سب انسپکٹر قاسم ممتاز فرار ہو گیا، لواحقین کو مکمل انصاف اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، تفصیلات کے مطابق 20 اگست کو تھانہ ملک وال میں ایک شخص محمد فاضل ولدعمر دین قوم ڈوگرسکنہ چک نمبر 9 تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاو¿الدین قتل ہو گیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 644/23 تھانہ ملکوال میں درج ہوا جس میں ایک ملزم نامزد اور پانچ نامعلوم تھے ، پولیس تھانہ ملکوال نے دو ہفتے قبل 27 سالہ نوجوان ثمر اقبال ولد صدیق اقبال سکنہ بستی دانشمنداں تحصیل فاروق آباد ضلع شیخوپورہ کو شبہ میں پکڑاپولیس حراست میں تشدد سے جاں بحق ہونے والے 27 سالہ نوجوان ثمر اقبال کے قتل کے الزام میں انچارچ سی آئی اے پولیس منڈی بہاو¿الدین سب انسپکٹر قاسم ممتاز ، اے ایس آئی نثار گجر ایس ایچ او تھانہ ملک وال سب انسپکٹر شاہد تارڑ ،سب انسپکٹر منیر احمد ، سمیت چار نامعلوم پولیس افسران کےخلاف تھانہ سٹی منڈی بہاو¿الدین میں دفعہ 302 سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلی گئی ہے واقعہ میں ملوث تمام پولیس اہلکار اور ایس ایچ اوز گرفتاری کے خوف سے فرار ہو گئے ہیں ، تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر حامد ناصر فرار ہونے والے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں ۔