عرب فلم "ووئے ووئے ووئے" پاکستانی سینیما گھروں میں ریلیز

Oct 11, 2023 | 11:09

ویب ڈیسک
عرب فلم 'ووئے ووئے ووئے' پاکستانی سینیما گھروں میں ریلیز
عرب فلم 'ووئے ووئے ووئے' پاکستانی سینیما گھروں میں ریلیز
عرب فلم 'ووئے ووئے ووئے' پاکستانی سینیما گھروں میں ریلیز

عرب فلم "ووئے ووئے ووئے" پاکستانی سینیما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔فلم بہتر مستقبل کی خاطر بیرون ملک جانے خواہشمند نوجوان کے گرد گھومتی ہے .

لاہور میں عربی زبان میں بنی مصری فلم "ووئے ووئے ووئے" کے ڈائریکٹر عمر بلال، پروڈیوسر محمد حیفظی نے بذریعہ زوم جبکہ ڈسٹریبیوٹرز نے مقامی سینیما میں میڈیا سے گفتگو کی۔۔۔ فلم کے بین الاقوامی ڈسٹریبیوٹر وکس سینیما کے ایم ڈی ٹونی ال مسیح کہتے ہیں کہ ووئے ووئےووئے فلم نے ریلیز کے ساتھ ہی بین الاقوامی مارکٹ میں بھرپور پزیرائی حاصل کی ہے۔۔خوشی ہے فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔کوشش ہوگی وکس سینیما جلد فلم پروڈکشن کی طرف بھی آئے۔ خواہش ہے پاکستانی تعلیمی اداروں میں جاکر نوجوان فلم سازوں سے ملاقات ہو۔ 

فلم کے ڈائریکٹر عمر بلال کہتے ہیں کہ فلم ووئے ووئے ووئے کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے۔ کرداروں کو نبھانے میں فنکاروں نے بےحد محبّت کی۔ جاندار اداکاری اور منفرد کہانی کی بدولت فلم کو عالمی سطح پر سراہا جارہاہے۔ 

پروڈیوسر محمد حیفظی کہتے ہیں فلم کی خاص بات اس کی کہانی ہے۔ فلم کے ذریعے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کو دیکھایا گیا ہے۔ فلم میں ایکشن، رومینس اور کامیڈی سب شامل ہیں۔ 

عریبک فلم ووئے ووئے ووئے کے پاکستان میں ڈسٹریبیوٹر حماد چودھری کہتے ہیں کہ ایچ کے سی پاکستان میں فلموں کا سب سے بڑا ڈسٹریبیوٹر ہے۔۔عربی زبان میں فلم کو پاکستان میں لانے کا مقصد ایسے کہانی کو لوگوں تک پہنچانا ہے جو حقیقت سے جڑی ہے۔۔مستقبل میں بھی عربی زبان میں مزید فلموں کو پاکستانی سینیما گھروں میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں