دہلی: کرکٹ ورلڈکپ کے نویں میچ میں افغانستان نے میزبان ٹیم بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 273 رنز کا ٹارگٹ دے دیا.افغانستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے حشمست اللہ 80 اور عظمت اللہ عمر زئی 62 رنز بنا کر نمایاں رہے. بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 4 اور ہردیک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے .جس میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما اور افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔افغان کپتان حشمت اللہ کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ ہماری ٹیم مضبوط ہے. بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے.بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے۔بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف جیت کے بعد مورال بلند ہے. ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے. ایشون کی جگہ شردل ٹھاکر کو شامل کیا گیا ہے۔