بھارت: ہندو انتہا پسندوں کی مسجد، مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ، ایک جاں بحق، 17 زخمی

Oct 11, 2024

اگر تلہ (این این آئی) بھارتی ریاست تریپورہ کے ضلع کدمتالامیں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد سمیت مسلمانوں کی کئی املاک کو نقصان پہنچایا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے درگاہ پوجا کیلئے مسلمان دکاندوں سے زبردستی عطیات لینے کی کوشش کی جب انہوںنے انکار کیا تو ہندو غنڈوں نے ایک مسجد اور مسلمانوںکی کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران علاقے میں حالات سخت کشیدہ ہو گئے۔ پولیس کو حالات قابو میں کرنے کیلئے فائرنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ کم از کم سترہ افراد زخمی ہو گئے۔ کانگرس کے رکن اسمبلی رائے برمن نے کہا کہ مسلم دکانداروں کو رقم دینے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند لوگ علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا چاہتے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے دو وزراء اقلیتوں کے خلاف تشدد بھڑکانے میں ملوث ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں