نیویارک(این این آئی)پاکستان نے ہمسایہ ملک میں جوہری، تابکاری مواد کی چوری اور فروخت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ انتہائی تابکار، زہریلا مادہ کیلیفورنیم ایک گروپ کی غیرقانونی ملکیت میں پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسی ملک میں2021 میں کیلیفورنیم کی چوری کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل ایسے واقعات دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت اپنے فرائض کامیابی سے مکمل کیے، مضبوط کمانڈ اور کنٹرول سسٹم قائم کیا۔پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔