نوشہرہ ورکاں: ملز مالک کی کروڑوں کی گندم ہڑپ، فوڈ کنٹرولر سمیت 6 ملازمین پر مقدمہ

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) محکمہ فوڈ اہلکار فلور مل مالک کی پونے دو کروڑ کی گندم ہڑپ کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی فلور مل کے مالک محمد شکیل نے 1527 بوری گندم کے لیے پونے دوکروڑ روپے کا چالان ڈی ایف سی آفس گوجرانوالہ میں جمع کروایا اور جب گندم لوڈ کروانے کے لیے رابطہ کیا تو انکشاف ہوا کہ فوڈ عملہ نے ملی بھگت سے مل مالک کو گندم جاری کرنے کے بجائے مرکز گندم خریداری نوشہرہ ورکاں کے نام کی اتھارٹی جاری کروا لی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک محمد زمان، انچارج نوشہرہ ورکاں سینٹر حافظ امجد منیر، عبدالشکور، ریاست علی، عبدالحفیظ اور واحد علی خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن