فیصل آباد،لاہور (نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) مخالفین نے دن دیہاڑے تین افراد کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ 422 گ ب کے رہائشی 23 سالہ حق نواز اور 22 سالہ مقصود رکشہ ڈرائیور 22 سالہ وقار کے ہمراہ تاریخ پیشی پر تحصیل کچہری جا رہے تھے کہ بنگلہ پل کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تینوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان نے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔ زمین کے تنازعہ پر مقتول گروپ کے دو افراد اس سے قبل بھی قتل ہو چکے ہیں۔دریں اثناء آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد، تاندلیانوالہ میں پیشی سے واپسی پر ملزموں کی فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تاندلیانوالہ :مخالفین کی فائرنگ ،پیشی پر جاتے 2افراد ،رکشہ ڈرائیور قتل
Oct 11, 2024