مقبوضہ کشمیر: انتخابی نتائج کے مطابق کشمیریوں نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا: عمر عبداللہ

 سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بی جے پی کی بھارتی حکومت کے اقدام کو کشمیریوں کی طرف سے واضح طور پر مسترد کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔عمر عبداللہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مینڈیٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام نے بی جے پی کے اگست 2019کے فیصلے کی حمایت نہیں کی،اگر ایسا ہوتا تو بی جے پی جیت جاتی۔ دوسری جانب سری نگر میں پیش آنے والے حادثات میں دو افراد جاں بحق گئے۔شہر کے علاقے ٹینگ پورہ میں جاوید ملک نامی 24 سالہ نوجوان بجلی کا جھٹکا لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔سرینگرہی کے علاقے صورہ میں ایک مشتاق احمد شاہ نامی ایک شخص سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نے کہا ہے کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کو معاشی طور پر تباہ و برباد کردیا ہے ، ہمارے بچوں کی نوکریاں غیر مقامیوںکو دی جارہی ہے، ان کی زمینوں پر باہر کے لوگوں کو آباد کیا جارہاہے اور  لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن