اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے خاندانی ذرائع نے انکی پی ٹی آ ئی میں شمولیت سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے حوالے سے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، چوہدری نثار کی اسد قیصر سے اس حوالے سے ملاقات نہیں ہوئی۔