کراچی(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔حلیم عادل شیخ کے خلاف جعل سازی اور دھمکانے کا کیس درج ہے جس سے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے انہیں اور دیگر ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا۔