نابینا افراد کے ساتھ مذاکرات کامیاب  معاہدہ طے ، کاپی عدالت میں پیش 

لاہور(آئی این پی  )لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کوکوٹہ کے مطابق ملازمتیں نہ دینے کی درخواست نمٹا دی۔ سماعت کے دوران سیکریٹری سوشل ویلفئیرنے عدالت پیش ہوکرمعاہدے کی کاپی عدالت پیش کردی جس میں بتایا گیا کہ نابینا افراد کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پرمعاہدہ طے پا گیا۔سیکرٹری سوشل ویلفئیرنے بتایا کہ معاہدہ پرعمل نہ ہونے پر نابینا افراد دوبارہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔جسٹس رسال حسن سید نے درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار مقامی شہری رانا سکندر کے وکیل نے دلائل دئیے۔وکیل درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ نابینا افراد دو ہفتوں سے مال روڈ پراحتجاج کررہے ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود نابینا افراد کو کوٹہ کے مطابق ملازمتیں نہیں دی جارہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نابینا افراد کوکوٹے کیمطابق ملازمتیں دینے کے احکامات صادر کرے۔

ای پیپر دی نیشن