جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کی 5 سال کیلئے تشکیل

Oct 11, 2024

لاہور،اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مرکزی مجلس عاملہ کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے مطابق مولانا قمر الدین اور مولانا محمد یوسف کو مرکزی سرپرست اور مولانا خواجہ خلیل احمد، مولانا غلام قادر، مولانا عبدالقیوم ہالیجیوی اور مولانا فضل علی حقانی کو نائب امیر نامزد کیا ہے جبکہ حاجی محمد اکرم خان درانی، مولانا محمد امجد خان، ملک سکندر خان، مولانا مفتی سعود افضل کو ڈپٹی سیکرٹریز نامزد کیا ہے۔ محمد اسلم غوری کو ناظم اطلاعات مولانا صلاح الدین ایوبی کو نظم مالیات، انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو کو سالار اور انجینئر صاحبزادہ ضیاء الرحمن کو ڈیجیٹل میڈیا سیل کا کوآرڈی نیٹر نامزد کیا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی دستور کی دفعہ 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت نامزدگیاں کی ہیں۔ جمعیت نے ناظم عمومی کی مشاورت سے مرکزی مجلس عاملہ کی آئندہ پانچ سال کیلئے تشکیل کی ہے۔

مزیدخبریں