سپریم کورٹ: بلوچستان کے  وزیر زراعت علی مدد جتک کی رکنیت بحال  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت بحال کردی۔سپریم کورٹ میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے حکم کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے دلائل دیے کہ الیکشن ٹربیونل نے امیدواروں کے فارم 45 میں فرق پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا، پندرہ امیدواروں نے فارم 45 مختلف ہونے کا کہا لیکن ٹربیونل میں پیش صرف 4 نے کیے۔بلوچستان حکومت کے وزیر کی جیت کالعدم، 15 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا حکم جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن ٹربیونل کا 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل کردیا اور حکم امتناع دیتے ہوئے علی جتک کو بحال کر دیا۔سپریم کورٹ نے علی مدد جٹک کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن