اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارلحکومت میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) سربراہی اجلاس کے باعث فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی کردئیے گئے۔فیڈ رل بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ 16 نومبر مقرر کر دی گئی، اسلام آباد راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیلات کے باعث پرچے ری شیڈول کیے گئے ہیں۔