لاہور(کامرس رپورٹر)بڑی فلور ملوں نے اپنے تیار کردہ20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں مزید 20 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 1750 روپے سے بڑھ کر 1770 روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے رواں سال یکم اکتوبر کوفلور ملوں نے آٹے اور میدہ فائن کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 20 روپے مہنگا
Oct 11, 2024