ایس سی او سمٹ، دفتر خارجہ کا غیر ملکی سفارتکاروں کو خط، نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت

Oct 11, 2024

اسلام آباد (آئی این پی )دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارت کاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں دفتر خارجہ کی جانب سے غیر ملکی سفارتکاروں ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے، حکومت پاکستان نے اجلاس کے معززین اور مندوبین کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات اٹھائے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران تمام سفارت کار اپنی نقل و حرکت کا محدود رکھنے پر غور کریں، غیر ملکی سفارت کار اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ غیر ملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان کو فالو کریں، وزارت خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو کامیاب بنانے میں سفارتی مشنز کے تعاون کی خواہاں ہے۔

مزیدخبریں