شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویز اقبال اور انجمن تاجران کے نائب صدر میاں تنویر احمد نے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کیخلاف بیان بازی کرنے والے زمینی حقائق جھٹلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اس وقت سپریم کورٹ میں 60 ہزار سے زائد مقدمات اِلتوا کا شکار ہیں لوگوں کو بنیادی انصاف اپنے حقوق اور عام پراپرٹی کے سٹے کے فیصلوں کیلئے بھی سالوں انتظار کرنا پڑ رہا اس صورتحال میں حکومت کی طرف سے آئینی عدالتوں کے قیام کا اقدام عوام کو انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت حالات کا مکمل ادراک رکھتی ہے اوراپنے موثر و مربوط اقدامات کے ذریعے درپیش بحرانوں کو خاتمہ یقینی بنا رہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔