پی ٹی آئی نے ہمیشہ فساد انتشار کی سیاست کی : امجد لطیف 

Oct 11, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ٹکٹ ہولڈر اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کے کوارڈنیٹر  میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ انقلاب لانے کی باتیں کرنیوالے اغوا کے ڈرامے کر کے واپس خیبر کے پی پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ فساد انتشار کی سیاست کی ہے اور پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ پنجاب سمیت کسی صوبے کے عوام نے بھی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا ان کا احتجاج بری طرح ناکام ہوگیاہے ۔ میاں منور اقبال، میاں رفاقت علی، میاں عرفان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے میاں امجد لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی جس سے ایک کانسٹیبل کو شہید کیا گیا اگر پولیس جوابی حملے کرتی تو کئی نعشیں گر سکتی تھی لیکن ن لیگ کی حکومت نے پی ٹی آئی کے منصوبے کو ناکام بنایا ۔ 2016 سے مسلسل پی ٹی آئی وفاق پر لشکر کشی کر رہی ہے ان کا مقصد غنڈہ گردی کے ذریعے حکومت حاصل کرنا ہے۔

مزیدخبریں