حافظ آباد:مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست کی رہائش گاہ پر فائرنگ،اہل خانہ محفوظ

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ حافظ امانت علی انصاری فیملی کے ساتھ رات گئے اپنے گھر واقع ٹیولپ سٹی میں داخل ہو رہے تھے کہ اچانک مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اہل خانہ نے بڑی مشکل سے جان بچائی لیکن رہائشگاہ کے مین گیٹ، دیوار، گاڑی اور گیراج کو شدید نقصان پہنچا۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد امجد، سمیت معززین نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ علاقہ بھر میں پھیلی خوف کی فضا ختم ہو سکے۔دوسری جانب پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

ای پیپر دی نیشن