گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ایم کیو ایم (پاکستان )سٹی انچار ج قاضی حماد نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دنیا بھر کو اسلام کے صحیح تشخص سے روشناس کروایا۔امت مسلمہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر نازاں ہے۔ پنجاب کے لوگ لاہور مینار پاکستان پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا سوالات کے جوابات کے پروگرام کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے۔ اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو ہی کامیاب ہوں گے ۔حکومت پاکستان کی درخواست پر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان میں تشریف لائے اور پاکستان کی حکومت نے سرکاری مہمان کو اعلیٰ سطحی پروٹوکول دیا جسکا اعتراف خود ڈاکٹر ذاکر نائیک کر چکے ہیں ۔سینئر نائب صدور شرافت علی گجر، سہیل احمد شیخ، جنرل سیکرٹری محمد سلمان بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔