شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، امتیاز احمد شیخ، امجد علی سلطانی سے)ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائیاں روک دیئے جانے کے باعث پھر سے عطائی کلینکس کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں،چند ماہ قبل محکمہ صحت کی طرف سے شہری آبادیوں میں عطائی کلینکس کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا جس میں متعدد عطائیوں کو یا تو دھر لیا گیا اور دیگر کارروائی کے خوف سے کلینکس بند کرکے فرار ہوگئے جس کے بعد امید کی جارہی تھی کہ آپریشن کا دائرہ کار بڑھا کر دیہی آبادیوں میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی مگر گزشتہ ماہ سے آپریشن کو نامعلوم وجوہات پر بند کردیا گیا ہے جس کے بعد پھر سے عطائیوں نے کلینکس کھول لئے ہیں اور انہی آبادیوں میں نام اور دکان تبدیل کرکے دوبارہ مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کردیا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے محکمہ صحت کی ٹیموں کو عطائی کلینکس کے خلاف فوری کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کئے جانے کی اپیل کی ہے جبکہ محکمہ صحت کے ذرائع نے عطائیوں کے خلاف آپریشن روکے جانے کی تصدیق نہ کی ہے۔