اسسٹنٹ کمشنرکوٹ رادھاکشن کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

قصور(نمائندہ نوائے وقت)اسسٹنٹ کمشنرکوٹ رادھاکشن کا تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن‘اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوڈاکٹر محمد انس سعید نے میونسپل کمیٹی، پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں بازاروں،سڑکوں اور نالوں پر قائم تجاوزات جس سے شہریوں اور ٹریفک کو دشواری کا سامنا تھا کیخلاف بھرپور آپریشن کر کے سامان کو ضبط کیا۔ آپریشن سے بازاروں اور راستوں کو کشادہ کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن