بھوئے آصل : ٹرانسپورٹرزکی من مانیاں‘ کرایوں میں کمی نہ ہو سکی

بھوئے آصل (نامہ نگار) انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، پٹرول کی قیمت میں واضح کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہو سکی، علاوہ ازیں فیکٹری ورکرز کی بڑی بسوں نے مین روڈ چھوڑ کر شہر کے اندر سے گزرنا معمول بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق اوورلوڈنگ، غیر معیاری ممنوع گیس سلنڈر بھی ویگنوں میں نصب کئے جاتے ہیں ،بس سٹینڈ کے باہر مین روڈ پر ٹرانسپورٹرز نے اپنے اپنے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بنا لئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے اور حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ اکثر اوقات اوور چارجنگ دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ غریب مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ سول سوسائٹی کو ٹ رادھاکشن نے ڈپٹی کمشنر قصور، آر ٹی سیکرٹری، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن