قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے عام مارکیٹوں کے دورے‘اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور پٹرول پمپس کے پیمانوں کی چیکنگ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ز قصور عطیہ عنایت مدنی، پتوکی رانا امجد محمود، چونیاں طلحہ انور اور کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید نے اپنی اپنی تحصیلوں میں عام مارکیٹوں کا دورہ کر کے پھلوں، سبزیوں، روٹی و نان، بریڈ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کی نمایاں جگہوں پر موجودگی کو چیک کیا تا ہم ناجائز منافع خوری پر بھاری جرمانے عائد کئے۔
اسسٹنٹ کمشنرقصور‘ پتوکی‘ چونیاں کے عام مارکیٹوں کے دورے
Oct 11, 2024