کامونکی(نمائندہ خصوصی)نشہ کی رقم نہ ملنے پر نشئی نے بھائی کے گھر کو آگ لگا دی۔ محلہ مسلم گنج کا حسنین انصاری جوکہ مبینہ طور آئس کے نشے کا عادی ہے، نے گزشتہ روز اپنے بھائی سے نشہ کی خاطر پیسے مانگے اور انکار پرمشتعل ہوکر اسکے ایک کمرے میں آگ لگادی،جس کے نتیجہ میں قیمتی پارچات اور چارپائی جل گئی۔