کامونکی(نمائندہ خصوصی) ڈکیتی کی مختلف واردتیں، شہری مال و زر سے محروم ہو گئے ۔گذشتہ رات نانگرے دادن کا احتشام موبائل شاپ بند کرکے گھر جارہا تھا دو ڈاکو اْس سے چھتیس ہزارروپے اور موبائل فون،کوٹلی نواب کا رحمت اللہ سے موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوموبائل ،آدھورائے روڈ پر دو ڈاکوؤں نے چھچھروالی کے موٹر سائیکل سوار ارشد اور اْسکی اہلیہ سے آٹھ ہزارروپے،موٹر سائیکل اور موبائل چھین لیا۔صائب کے افضل کے گھر تین ڈاکوپینتیس ہزارروپے،طلائی زیورات اور موبائل،شاہدہ کے گھر سے چالیس ہزار روپے،موبائل قیمتی پارچات چھین کر لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔لاہورکے رہائشی اکمل سے دو ڈاکو سیتیس ہزار پانچ سو روپے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔چور گورنمنٹ ہائی سکول راجہ سے دفتر کے تالے توڑ کر بارہ بوررائفل لے گئے۔