گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلعی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) حاجی رانا فیصل حنیف اور لیگی رہنما ئوںرانا محمد شہباز اوررانا وہاب نے سابق لیگی ایم پی اے بلال فاروق تارڑ سے ملاقات کی۔ اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا، ضلعی جائنٹ سیکرٹری حاجی رانا فیصل حنیف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک میں ترقی کے دورکا آغاز ہو چکا ہے۔سعودی عرب اور چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہو جائے گی۔ تجارت و سرمایہ کاروں کے نئے معاہدوں سے جہاں توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ سمیت دیگر شعبو ں میں تعاون کے نئے دروازے کھلیں گے۔ تو وہیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
لیگی رہنما ئوںرانا شہباز ، وہاب ، فیصل کی بلال فاروق تارڑ سے ملاقات
Oct 11, 2024