گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ڈسکہ سٹی کی ٹوٹ پھوٹ کاشکار5سڑکوں کے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان شاہراہوں کی تعمیر پر54 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔صوبائی وزیر بلدیات نے بتایا کہ جن سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے ان میں بینک روڈ ، کالج روڈ، وزیرآباد روڈ، پسرور روڈ اور جامکے چیمہ روڈ شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں گوجرانولہ ڈسکہ سیالکوٹ روڈ کی تعمیر بھی شروع ہو چکی ہے جس پر 34 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی ۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کیوجہ سے شہریوں کو جہاں مشکلات کا سامنا تھا وہیں ان مخدوش سڑکوں کی حالت کیوجہ سے متعدد حادثات میں جانی و مالی نقصاناٹ بھی ہوئے عمائدین شہر کے وفد نے ان روڈز کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا جسے وزیر اعلی مریم نواز نے منظور کر لیا اور فنڈز مختص کر دئیے۔