حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر سے آگاہی کے سلسلہ میں ایک سیمینار منعقد ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر محمد عاطف علی نے کہا کہ دنیا میں پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں پر بریسٹ کینسر تیزی سے پھیل رہاہے ۔ان حالات میں ہمیں اس کی روک تھام کے لئے نہ صرف حفاظتی اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئیں بلکہ خواتین کو آگاہی بھی دلانی چاہئے ۔محمد عاطف علی نے کہا کہ انہوںنے شادی شدہ خواتین خواتین کو بریسٹ کینسر سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہی دلانے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا ایک پروگرام بھی مرتب کیا ہے۔
محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر سے آگاہی کے سلسلہ میں سیمینار
Oct 11, 2024