گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گلی میں کوڑا پھینکے کے تنازعہ پر ملزمان نے تیز دھار آلہ سے وار کرکے ہمسائے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ چند داقلعہ کے رہائشی رفیق کا اپنے ہمسائیوں فیصل اور الیاس کے درمیان گلی میں کوڑا پھینکے پر جھگڑا ہو ا اس دوران محلے داروں نے مداخلت کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کروادیا ، رفیق اپنی دکان سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان نے تیز دھار آلہ سے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم تھانہ صدر پولیس نے مقتول کی بیوی فرزانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔